ابنا: صدر احمدي نژاد نے ايران کے جنوب مغربي صوبہ خوزستان کے اپنے دورے ميں ہويزہ شہر ميں ايک عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کي کوشش ہے کہ قوميں متحد نہ ہوں –
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ دشمن اپني اس سازش کے ذريعے مسلمانوں کي دولت و ثروت کو لوٹنا چاہتا ہے - صدر احمدي نژاد نے کہا کہ دشمن نے اپنے ناپاک مقاصد کے حصول کے لئے کچھ گروہوں کو مسلمانوں کے مد مقابل لاکھڑا کرديا ہے اور ان کو ہر طرح کے ہتھياروں سے ليس کررہا ہے ، تا کہ مسلمانوں کے درميان دشمني اور زيادہ گہري ہو -
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ سامراجي طاقتيں علاقے کے بعض ملکوں ميں مدرسے کے نام پر مراکز قائم کرکے وہاں کچھ لوگوں کو ٹريننگ ديتي ہيں تاکہ وہ نام نہاد مسلمان اپنے جسم پر بم باندھ کر مسجدوں، امامبارگاہوں ، پبيلک مقامات اور عزاداري کے جلوسوں ميں دھماکے کريں اور مسلمانوں کا خون بہائيں -
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايسے افراد کي فنڈنگ سامراجي طاقتوں کي خفيہ ايجنسياں کرتي ہيں اور وہي انہيں ہرطرح کي مدد ديتي ہيں - اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اس سے پہلے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز اور انديکا شہروں ميں بھي عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ ايران کے عوام آئندہ صدارتي انتخابات ميں بڑي تعداد ميں شرکت کرکے دشمن کي کمر توڑ ديں گے -
انہوں نے کہا ايراني عوام کے دشمنوں نے گذشتہ برس پابنديوں ميں بے پناہ شدت لاکر ملت ايران کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کرنے کي کوشش کي مگر دشمنوں کو بري طرح ناکامي کا سامنا کرنا پڑا - انہوں نے کہا کہ ايران کے عوام صدارتي انتخابات ميں تاريخي شرکت کرکے ايک بار پھر دشمنوں کو مايوس کريں گے اور ان کي پابنديوں کا منہ توڑ جواب ديں گے.
.....
/169